آج وسطی پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

آج وسطی پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) وسطی پنجاب فاٹا اورگلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں موسم گرم خشک ہونے کے باعث گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق آج اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالا، سرگودھا ڈویڑن میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے، مالا کنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ اور ڑوب ڈویڑن میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بیشر علاقوں میں شدید گرمی اورحبس جاری ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 47 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ کا درجہ حرارت 25، بارکھان اور پنجگور میں 26، دالبندین میں 30، گوادر، جیونی اورلسبیلہ میں 29، قلات میں 22، خضدار میں27، پسنی اورتربت میں 28 درجے رہا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم خشک رہے گا۔

مزید :

علاقائی -