میری صدارتی مہم کی غیر قانونی جاسوسی ہوئی، ٹرمپ ،مقصد روسی مداخلت کا پتہ لگانا تھا،ایف بی آئی

میری صدارتی مہم کی غیر قانونی جاسوسی ہوئی، ٹرمپ ،مقصد روسی مداخلت کا پتہ ...

  

واشنگٹن(اظہر زمان، بیوریو چیف)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ 2016ء میں ان کی صدارتی مہم کی غیر قانونی جاسوسی لی گئی تھی۔ اتوار کے روز اپنے تازہ ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے سابق انتخابی مشیر کارٹر پیج نے تصدیق کی ہے کہ محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے غلط طریقے سے عدالتوں کو گمراہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کو یہ پیغام جاری کرنے کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کہ ایف بی آئی ہفتے کے روز صدر ٹرمپ کے سابق انتخابی مشیر کی جاسوسی کے حوالے سے ایک دستاویز جاری کی تھی جس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ انتخابات میں روسی مداخلت کے متعدد ثبوت مل رہے تھے۔ اور ان کی جاسوسی اس مداخلت کے مزید شواہد حاصل کرنے کیلئے کی گئی تھی۔ تاہم اس دوران کارٹر پیج نے پرزور تردید کرتے ہوئے کیا ہے کہ وہ روسی حکومت کے ایجنٹ بالکل نہیں تھے اور اس طرح وہ روسی یا کسی غیر ملکی سازش کا حصہ نہیں تھے صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں اپنی سابقہ صدارتی حریف ہیلری کلنٹن اور ان کی حمایت ڈیموکرئیک پارٹی کی ہائی کمان پر بھی نکتہ چینی کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے لکھا ہے کہ ان کی صدارتی مہم کی جاسوسی کا مقصد مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن اور ان کی ڈیموکرئیک پارٹی کی نیشنل کمیٹی کو تقولیت پہنچانا تھا۔ اس لئے ری پیلکن ارکان کو چاہئے کہ وہ اس سازش سے باخبر رہیں۔

ٹرمپ،ایف بیآئی

مزید :

صفحہ اول -