رات گئے پوسٹر لگانے پر تحریک انصاف اور عوامی نیشل پارٹی کے کارکنوں میں فائرنگ ، دوکارکن زخمی ہوگئے

رات گئے پوسٹر لگانے پر تحریک انصاف اور عوامی نیشل پارٹی کے کارکنوں میں ...
رات گئے پوسٹر لگانے پر تحریک انصاف اور عوامی نیشل پارٹی کے کارکنوں میں فائرنگ ، دوکارکن زخمی ہوگئے

  

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان میں تحریک انصاف اور اے این پی کے کارکنوں میں فائرنگ سے دو کارکن زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق جھگڑا پوسٹر لگانے کے معاملے پر پیش آیا ۔

جیونیوز کے مطابق پوسٹر لگانے کے معاملے پر جھگڑے میں سیاسی جماعتوں کے دو کارکن زخمی گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں میں پوسٹر لگانے پر جھگڑا ہوگیا جس پر دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں اے این پی کا ایک اور پی ٹی آئی کا ایک کارکن زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

الیکشن -جرم و انصاف -