چیلنج قبول کرتا ہوں،تمام الزامات کے ثبوت موجود ہیں،عابد باکسر

چیلنج قبول کرتا ہوں،تمام الزامات کے ثبوت موجود ہیں،عابد باکسر

  

لاہور (کرائم رپورٹر ) پولیس مقابلوں کے ماہر سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں سی آئی اے پولیس کے خلاف نیب میں جانے کا عندیہ دے دیا۔شہباز شریف لاہور میں وقت اور جگہ اور بتائے میں چیلنج قبول کرنے کے لئے تیار ہوں۔ اگر جے آئی ٹی نہ بنی تو میں میڈیا کے سامنے تمام ثبوت پیش کرو ں گا ، میں نے کسی کو پولیس مقابلے میں نہیں مارا۔سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا سامنے آنے کا چیلنج قبول کرلیا ہے۔ گیارہ سال بچوں سے دور در بدر کی ٹھوکریں کھا رہاہوں۔ رانا ثناء اللہ نے ملک آنے سے منع کیا، تمام ثبوت موجود ہیں۔ سابق اِن کاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر نے پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میاں شہباز شریف نے اس کے چچا کی 22 سو کنال اراضی نہ ملنے پر سی آئی اے پولیس کو استعمال کیا ۔ اب سی آئی اے پولیس سے گاڑیاں، زیورات اور نقدی واپس لینے کیلئے نیب سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نے جے آئی ٹی بنے گی اور مجھے انصاف ملے گا۔ تمام تر الزامات کے ثبوت میرے پاس ہیں۔ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے مجھے پاکستان واپس آنے سے منع کیا، گیارہ سال بچوں سے دور در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا تھا ۔ مجھے جان سے مارنے کا پلان بنایا گیا۔ دوسری جانب عابد باکسر میڈیا کے سامنے کوئی دستاویز پیش نہیں کر سکے۔

عابد باکسر

مزید :

صفحہ اول -