این اے 125،مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی سے آگے ،انتخابی سروے

این اے 125،مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی سے آگے ،انتخابی سروے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 125میں سروے کے نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔نجی نیوز چینل سٹی 42نے این اے 125میں انتخابی سروے کیا جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے ۔ان نتائج کے مطابق سروے میں مسلم لیگ ن کو 50فیصد ،تحریک انصاف کو 34فیصد ،تحریک لبیک پاکستان کو 6فیصد اور پیپلز پارٹی کو تین فیصد ووٹ ملے ۔سروے میں مسلم لیگ ن کو 4ہزار 6سو 97لوگوں نے ووٹ دئیے ،تحریک انصاف کو 3ہزار 188،تحریک لبیک پاکستان کو 606اور پیپلز پارٹی کو 286ووٹ ملے ۔واضح رہے یہ حلقہ نواز شریف کا آبائی حلقہ سمجھا جاتا تھا ،نواز شریف کی نا اہلی کے بعد اس حلقے سے خالی ہونیوالی نشست پر ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے الیکشن جیتا تھا ،جیل جانے سے قبل شروع میں مریم نواز بھی اس حلقے سے الیکشن لڑنے کی خواہشمند تھیں تاہم بعد میں ان کا حلقہ تبدیل کر کے این اے 127سے ٹکٹ دی گئی تھی ۔اس حلقے میں اب مسلم لیگ ن کے وحید عالم خان اور تحریک انصاف کی رہنما راشدہ یاسمین کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے ۔مریم نواز کی جانب سے یہ حلقہ چھوڑنے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے یہاں سے فتح کو یقینی قرار دے رکھا ہے ۔

انتخابی سروے

مزید :

صفحہ اول -