ہزاروں پولنگ سٹیشن جیوگرافگ انفارمیشن سسٹم سے منسلک ہو گئے

ہزاروں پولنگ سٹیشن جیوگرافگ انفارمیشن سسٹم سے منسلک ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ(این این آئی) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات 2018 کی مناسبت سے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے قائم کئے گئے ہزاروں پولنگ سٹیشنوں کو پہلی مرتبہ جیوگرافگ انفارمیشن سسٹم (GIS ) سے منسلک کرکے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا ہے جس میں کسی بھی پولنگ سٹیشن کے محل وقوع اور مقام کے بارے میں آسانی سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ہر پولنگ سٹیشن کی تصویر بھی دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے اپنی نوعیت کی بہترین اور جدید جیوگرافک سسٹم کی سکیم کے تحت ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 272 حلقوں کے علا وہ چاروں صوبوں کے تمام 577 حلقوں کے پولنگ سٹیشنز شامل کئے گئے ہیں اور ایک کلک کرنے پر کسی بھی مطلوبہ پولنگ سٹیشن کے محل وقوع اور مقام کے بارے میں فوراً معلوم کیا جا سکتا ہے۔اس سسٹم میں ہر ایک پولنگ سٹیشن کی باقاعدہ تصویر بھی دی گئی ہے جو ظاہرکرتا ہے کہ پولنگ سٹیشن کس سرکاری عمارت میں قائم ہے ۔توقع ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اس جدید کاوش اور معلوماتی سکیم کو بہت زیادہ پذیرائی ملے گی جب متعلقہ اْمیدوار‘ ووٹر اورحکام کسی بھی پولنگ سٹیشن کے بارے میں دریافت کرنا چا ہیں گے۔کمیشن کی ویب سائٹ پراس جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (GIS ) میں قومی اسمبلی کے 272 حلقوں کے لئے قائم پولنگ سٹیشنوں کے لئے الگ صٖفحہ ہے جبکہ صوبوں کے لئے الگ صفحہ ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے جس میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے تمام99حلقوں‘ صوبہ پنجاب کے 297 ‘ صوبہ سندھ کے 130 اور صوبہ بلوچستان کے 51 حلقوں کے ہر ایک پولنگ سٹیشن کے محل وقوع اور مقام کے بارے میں بآسانی معلوم کیا جاسکتا ہے۔
سسٹم سے منسلک


Back t

مزید :

صفحہ اول -