اختلافات پر لیگی رہنما نے پارٹی کو دیا تحفہ واپس لے لیا

اختلافات پر لیگی رہنما نے پارٹی کو دیا تحفہ واپس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)اقتدار کے رخصت ہوتے ہی مصائب اور مشکلات کے منجھدار میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کیلئے ایک اور بری خبر، 2006 میں تحفے میں ملنے والا صوبائی سیکرٹریٹ تحفہ دینے والے نے واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق میاں برادران کے دور جلاوطنی 2006 میں لیگی رہنما ممتاز خالد نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ذاتی پراپرٹی بی 52 مسلم ٹاؤن کو پارٹی کی صوبائی سرگرمیوں کے لئے وقف کر دیا۔ طویل عرصے تک جمہور کے تماشے اور سیاسی رونق میلہ دیکھنے والے بی 52 پر گزشتہ رات ممتاز خالد نے دوبارہ سے قبضہ کرلیا۔بتایا جارہا ہے کہ کچھ ممتاز خالد کے حالات خراب ہو ئے، کچھ پارٹی سے امیدیں پوری نہ ہونے پر اختلافات ہوئے اور کچھ کچھ لیگی قیادت اور شریف برادران پر آنے والے برے وقت نے کمال دکھایا کہ دیرینہ پارٹی رکن نے ناراضگی کو بہانہ بنایا اور بی 52 پر چڑھائی کردی اور (ن)لیگ سے اس کا صوبائی دفتر واپس لے لیا اور اس کو رہائش میں تبدیل کر لیا ۔

مزید :

صفحہ اول -