عام انتخابات2018ء کیلئے انتخابی مہم آج رات12 بجے ختم ہوجائے گی

عام انتخابات2018ء کیلئے انتخابی مہم آج رات12 بجے ختم ہوجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عام انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کی جانب سے چلائی جانے والی انتخابی مہم آج پیرکو رات12 بجے ختم ہوجائے گی ، خلاف ورزی کرنیوالے امیدوا ر کو دو سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی ایکٹ 2017کے سیکشن182کے مطابق انتخابات سے 48گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم ہوجائے گی اور کسی بھی امیدوار یا اس کے سپورٹر کو حلقے میں کسی قسم کا انتخابی جلسہ منعقد کرنے یا اسمیں شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اگر اس قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو خلاف ورزی کرنے والے شخص کو قانون کے مطابق 2سال قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے الیکشن کمیشن کے مطابق23اور24اگست کی درمیانی شب12بجے الیکشن مہم ختم ہوجائے گی جس کے بعد قانون کے مطابق جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کوآج رات بارہ بجے انتخابی مہم بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، سیاسی جماعتیں اور امیدوارآج 23 جولائی کی رات بارہ بجے کے بعد اپنی کارنر میٹنگز اور جلسے جلوس نہیں کر سکیں گے،سیاسی جماعتیں اور امیدوارآج رات کے بعد اشتہارات نشر نہیں کر سکیں گے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سزائیں اور جرمانے کی سزا سنائی جائے گی۔
انتخابی مہم ختم

مزید :

صفحہ اول -