انتخابات میں خواجہ سراء بطور مبصر فرائض سر انجام دیں گے
لاہور( این این آئی )25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں خواجہ سراء بھی بطور مبصر فرائض سر انجام دیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے 25، 25 ممبران 25جولائی کو بطور مبصر خدمات انجام دیں گے جنہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے کارڈز بھی جاری کئے جائیں گے ۔مقامی این جی اور الیکشن کمیشن کا اس اقدام کو معاشرے میں جنسی تعصب کے خاتمے کی طرف بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے ۔خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران مبصرکا کردارملنا ان کے لئے ایک اعزاز ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی باقاعدہ تربیت بھی کی جارہی ہے۔
خواجہ سرا