ریحام سے شادی سب سے بڑی غلطی ، بشری کیساتھ خوش ہوں : عمران خان

ریحام سے شادی سب سے بڑی غلطی ، بشری کیساتھ خوش ہوں : عمران خان

  

بنی گالہ(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا۔برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کی بھرپور تیاری ہے، طاقتور کا احتساب کیے بنا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا مگراحتساب شروع ہونے پر سارے کرپٹ متحد ہو جاتے ہیں۔ عمران خان نے ملکی ترقی کیلئے چین کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے چین کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔ عمران کا کہنا تھا کہ انہوں نے تیسری شادی سے قبل اہلیہ بشریٰ بی بی کا چہرہ تک نہیں دیکھا تھا تاہم اب وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔دوسری طرف عمران خان نے اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکرام اللہ گنڈا پور کی تحریکِ انصاف سے گہری وابستگی تھی۔عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن بلا تمیز و تفریق انتشار کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے، لیکن وہ ہمارے عزم میں شگاف ڈال سکتا ہے نہ ہی تقسیم میں کامیاب ہو گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی جامع تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے اور الیکشن کمیشن انتخابات کے پرامن انعقاد اور امیدواروں کی سیکیورٹی کو ترجیح دے۔

عمران خان

مزید :

کراچی صفحہ اول -