کابل : رشید دوستم کے قافلے پر خودکش حملہ ، 15ہلاک ، متعدد زخمی

کابل : رشید دوستم کے قافلے پر خودکش حملہ ، 15ہلاک ، متعدد زخمی

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نائب صدر رشید دوستم کے قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ افغانستان کے نائب صدر رشید دوستم کے خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچنے پر ہوا۔کابل پولیس ترجمان کے مطابق دھماکہ حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ رشید دوستم کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔رشید دوستم کے ترجمان بشیر احمد ترنج کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں رشید دوستم کے استقبال کے لیے آئی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم بکتر بند گاڑی میں ہونے کی وجہ سے افغانستان کے نائب صدر محفوظ رہے۔ علاوہ ازیں افغانستان کے نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم اپنی جلاوطنی ختم کرتے ہوئے واپس وطن پہنچ گئے۔ بداخلاقی اور تشدد کے الزامات کے بعد وہ گزشتہ برس ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہا کہ وہ وطن واپسی کے بعد اپنی سرکاری ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں گے۔ کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ دوستم کا سرکاری سطح پر استقبال کیاگیا ہے تاہم عدالتی حکام ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھیں گے۔

15ہلاک

مزید :

کراچی صفحہ اول -