نگران حکومت کی غیر جانبدارانہ اقدامات پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،ضیا حیدر رضوی

نگران حکومت کی غیر جانبدارانہ اقدامات پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،ضیا حیدر ...

  

لاہور (این این آئی) نگران صوبائی وزیر قانون و خزانہ ضیا حیدررضوی نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت کی غیر جانبدارانہ اقدامات پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،مسلم لیگ(ن)کے رہنما کابیان حقائق کے منافی ہے ،یہ بیان ان کے ذاتی خیالات ہوسکتے ہیں لیکن اس کا حقیقت سے دورتک واسطہ نہیں۔نگران صوبائی وزیر قانون و خزانہ ضیا حیدررضوی نے پرویز رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب نے ہر سطح پر انتخابی عمل پر شفافیت اورغیر جانبداری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں ۔الزام عائد کرنے والوں کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں ۔انہوں نے کہاکہ نگران حکومت اپنی غیر جانبداری اپنی عملی کارکردگی سے ثابت کررہی ہے ۔

ضیا حیدر رضوی

مزید :

کراچی صفحہ اول -