کراچی: پی ٹی آئی کا جلسہ بد نظمی کا شکار‘ متعدد کارکن زخمی

کراچی: پی ٹی آئی کا جلسہ بد نظمی کا شکار‘ متعدد کارکن زخمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) باغ جناح میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شدید بدنظمی دیکھنے کو ملی جب کارکنان خواتین انکلوڑر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے اور پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کراچی باغ جناح کے جلسے میں چیئرمین عمران خان کے خطاب سے قبل شدید اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے کو ملی جس وقت کارکنان سٹیج کے قریب سے جلسہ گاہ کے اندر آنے کی کوشش کر رہے تھے اور خواتین کے انکلوڑرمیں گھس رہے تھے جس کی وجہ سے پولیس اور کارکنا ن کے درمیان جھڑپ ہوئی اور پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا جس سے متعدد کارکنان شدید زخمی ہو گئے۔ واضح رہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ان دنوں ملک بھر میں انتخابی مہم میں مصروف ہے اس سلسلے میں آج انہوں نے باغ جناح میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرنا ہے۔

جلسہ ؍ بد نظمی

مزید :

کراچی صفحہ اول -