موجودہ الیکشن کمیشن قانونی طور پر سب سے زیادہ طاقتور ہے : علی ظفر

موجودہ الیکشن کمیشن قانونی طور پر سب سے زیادہ طاقتور ہے : علی ظفر

  

لاہور(نامہ نگار)نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن قانونی طور پر سب سے زیادہ طاقتور ہے، الیکشن کمیشن کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ووٹر بہتر جانتا ہے کہ اس نے ووٹ کس کو دینا ہے، نگران حکومت غیر جانبدار انداز میں ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کررہے ہیں، تین سال کی محنت سے الیکشن ایکٹ 2017 ء منظور کرایا گیاہے، نگران حکومت طویل مدتی فیصلے نہیں کرسکتی، الیکشن نتائج کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے پاک فوج کو آئین کے تحت طلب کیا گیا، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کئے۔ ہمیں اپنے آپ کو غیرجانبدار رکھنا ہے، سرکاری ٹی وی پر تمام پارٹیوں کو یکساں وقت دیا جارہا ہے، عوام اپنے آئینی حقوق کا صحیح اور بھرپور استعمال کریں، وقت آگیا ہے کہ ووٹرز کو بھی ایجوکیٹ کیا جائے، میڈیا بھی شفاف انتخابات کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔بیرسٹرعلی ظفر نے مزیدکہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرانا ہے ، نیب کی ٹیم سزا یافتہ افراد کی گرفتاری کے لئے سرگرم ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -