حساس پولنگ سٹیشنوں کی نگرانی،وفاق نے پنجاب حکومت کو چار ہیلی کاپٹر فراہم کرنیکی منظوری دیدی

حساس پولنگ سٹیشنوں کی نگرانی،وفاق نے پنجاب حکومت کو چار ہیلی کاپٹر فراہم ...

  

اسلام آباد(آن لائن) نگران وفاقی حکومت نے حساس پولنگ سٹیشنوں کی نگرانی کے لئے پنجاب کی نگران حکومت کے مطالبے پر چار ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی منظوری دے دی جس سے لاہور ، راولپنڈی ، ملتان اورجھنگ کے حساس پولنگ اسٹیشنز کی فضائی نگرانی کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے پنجاب کی نگراں حکومت کو چار ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے حکومت پنجاب نے 25 جولائی کو حساس پولنگ اسٹیشنوں کی فضائی نگرانی کے لئے چار ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے لاہور ، راولپنڈی ، ملتان اور جھنگ کے حساس پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی کے لئے چار ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ہیلی کاپٹر

مزید :

کراچی صفحہ اول -