عام انتخابات2018کیلئے انتخابی مہم آج رات12 بجے ختم ہوجائیگی

عام انتخابات2018کیلئے انتخابی مہم آج رات12 بجے ختم ہوجائیگی

  

اسلام آباد(آن لائن)عام انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کی جانب سے چلائی جانے والی انتخابی مہم آج پیرکو رات12 بجے ختم ہوجائے گی ، خلاف ورزی کرنیوالے امیدوا ر کو دو سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی ایکٹ 2017کے سیکشن182کے مطابق انتخابات سے 48گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم ہوجائے گی اور کسی بھی امیدوار یا اس کے سپورٹر کو حلقے میں کسی قسم کا انتخابی جلسہ منعقد کرنے یا اسمیں شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اگر اس قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو خلاف ورزی کرنے والے شخص کو قانون کے مطابق 2سال قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے الیکشن کمیشن کے مطابق23اور24اگست کی درمیانی شب12بجے الیکشن مہم ختم ہوجائے گی جس کے بعد قانون کے مطابق جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔

انتخابی مہم

مزید :

کراچی صفحہ اول -