10سال سے باؤلنگ کر رہا ہوں اب بیٹنگ کی باری ہے: فاروق ستار

10سال سے باؤلنگ کر رہا ہوں اب بیٹنگ کی باری ہے: فاروق ستار

  

کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ شہباز شریف ،عمران خان اور بلاول بھٹو کراچی سے الیکشن لڑنے سے پہلے مردم شماری اور حلقہ شماری دوبارہ کرانے کا مطالبہ کریں تو پھر ہمیں الیکشن لڑنے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی،شہر کی آبادی تین کروڑ کے قریب اور ڈیڑھ کروڑ بتائی جاتی ہے،کراچی میں تمام زبانیں بولنے والوں کاڈوبنا اور تیرنا ساتھ ساتھ ہے،اگر کراچی10دن بند ہوتوملک کو قبض ہوجاتا ہے لیکن اگر لاہور10دن بندہوتوکراچی بندنہیں ہوتا،کراچی پاکستان کی اکنامی کا انجن ہے لیکن جب ہم یہ بات کرتے ہیں تو ہمیں غدار کہا جاتا ہے،ملک میں کچھ لوگوں کی باری آچکی ہے اور کچھ لوگوں کی باری آنے والی ہے،ہماری بیل بھی اب منڈھنے والی ہے،میں10سال سے اکیلا بولنگ کررہا ہوں اور سب بیٹنگ کررہے ہیں لیکن اب ہماری بیٹنگ کی باری ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے والے معروف صنعتکار اورایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدراوریونائٹیڈ بزنس گروپ کے ترجمان گلزار فیروزکی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر جاوید اقبال اور نعیم خان نے بھی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔تقریب سے سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن،پی ایس 111سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوارسید مجاہد رسول،گلزار فیروز،ایف پی سی سی آئی کی سرگرم خاتون تاجرمریم چوہدری،جاوید اقبال،نعیم خان،مسزسعیدہ نے بھی خطاب کیا جبکہ استقبالیہ تقریب میں عبدالسمیع خان، شکیل احمدڈھینگڑا،فرحان حنیف،اکبرفاروقی،ڈاکٹر زاہد انصاری،جہانگیرانور،ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر رضوانہ شاہد،فرزانہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

فاروق ستار

مزید :

کراچی صفحہ اول -