متحدہ کو انتخابی میدان سے باہر کرنے کی سازش کی جا رہی ہے : خالد مقبول صدیقی

متحدہ کو انتخابی میدان سے باہر کرنے کی سازش کی جا رہی ہے : خالد مقبول صدیقی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست امیدواروں کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ۔ تمام حق پرست امیدوروں نے بڑی بڑی کارنر میٹنگز سے خطاب کیا۔ گھر گھر رابطہ بھی کیا گیا جو ہنوزجاری ہے۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے طوفانی دورے کراچی ، حیدر آباد اورمیرپورخاس میں کارنر میٹنگز اور میر پورخاص میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ سازش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح ایم کیو ایم کو انتخابی میدان سے باہر کیا جائے لیکن ایسی کوئی چال کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ اگر ہم پر جبر کیا گیا تو حق پرست عوام خود آگے بڑھ کر 25جولائی کو پتنگ پر مہر لگا کر بلٹ کا جواب بیلٹ سے دیں ۔ پی ایس 127سے حق پرست امیدوار اور ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل نے کہا کہ تمام تر سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود حق پرستوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکا۔ 25جولائی کو انشا اللہ نئی تاریخ رقم ہوگی۔ ہمیں ہاتھ پاں باندھ کرمہم چلانے دی گئی لیکن ہمیں تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بات لیاقت آباد یو سی 41میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں اور چہیتوں کو جتوانے کے لئے حر حربہ ناکام ہوگا۔ ہماری ہرکارنر میٹنگ جلسہ بن گئی ہے جو یہ تاثردے رہے ہیں کہ ہمساری مقبولیت کم ہوئی ہے وہ چشمے اتار کر عوام کا سیلاب دیکھ لیں جو سندھ کے تمام شہری علاقوں میں نظر آرہا ہے۔ ہمیں حیدر آباد میں جلسہ نہیں کرنے دیا گیا تو حیدرآباد کی ہر گلی میں حق پرست عوام نے کارنر میٹنگز جلسہ عام بنادیں ہمیں مصنوعی جماعتیں شکست نہیں دے سکتیں کیونکہ ایم کیو ایم عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ حق پرست امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی اکٹر فاروق ستار ، سید امین الحق ، خواجہ سہیل منصور، عبالقادر خانزادہ، امیر مظاہر، باسط علی صدیقی ، فیاض قائم خانی ، احمد ندیم مغل اسامہ قادری ، اقبال محمد علی ، خواجہ اظہار الحسن ،محمد حسین ، شیخ صلاح الدین ، عبدالحسیب ، آصف علی خان ، عامر چشتی ۔ جمال احمد ، معازذمقدم ، عباس جعفری ک، وسیم قریشی نے اپنے اپنے حلقوں میں طوفانی دورے کئے اور کارنر میٹنگز کیں جس میں حق پرست عوام نے بھرپور شرکت کی۔امیدواران نے حق پرست عوام کو حقائق سے آگاہ کیا ایم کیو ایم پاکستان کے منشور سے آگاہی دی۔ عوام نے جوشیلے انداز میں حق پرستوں کی بھرپور حمایت کی اور انہیں کامیابی کا یقین دلایا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -