عمران خان کی لاہور رہائشگاہ پر سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت

عمران خان کی لاہور رہائشگاہ پر سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائشگاہ پر سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دئیے گئے ، سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں اور جدید آلات کے ذریعے رہائشگاہ کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی تلاشی لی ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سکیورٹی حالات کے تناظر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ پر سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے جبکہ گھر کے باہر اور اطراف میں تعینات سکیورٹی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔

عمران سیکیورٹی

مزید :

کراچی صفحہ اول -