سپریم کورٹ کا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ، 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ، 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سپریم کورٹ آف پاکستان نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے سے متعلق اقدامات کی ہر 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیاہے۔ اتوارکوکراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کیا اقدامات کیے؟ جس پر کے الیکٹرک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائی لاسز والے علاقوں کو لو لاسز میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے سے متعلق کے الیکٹرک کو اقدامات کی ہر 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -