این اے 78، احسن اقبال،ابرارالحق میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

این اے 78، احسن اقبال،ابرارالحق میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال (میاں محمد شفیق) ضلع نارووال پاک بھارت انٹرنیشنل باڈر اور مقبوضہ کشمیر ورکنگ باؤنڈری پر ہے، ضلع نارووال میں غربت اور بے روز گاری زیادہ ہے جس کی وجہ ضلع بھر میں انڈسٹری یا فیکٹریوں کا نہ ہونا ہے،لوگ زیادہ تر محنت مزدوری کیلئے بڑے شہروں سیالکوٹ،لاہور ، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں روز گار کے حصول کیلئے جاتے ہیں،ضلع نارووال میں دو قومی اسمبلی کی سیٹیں ہیں NA 77 اور NA78 ضلع بھر میں پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہیں جن میںPP46/PP47/PP48/PP49/PP50 ،نئے اور پرانے حلقہ نمبر ضلع نارووال میں قومی اسمبلی کے پہلے تین حلقے تھے جن کو دو حلقوں میں تقیسم کردیا گیا ہے،پہلے قومی اسمبلی کے ضلع نارووال میں تین حلقے NA115/NA116/NA117تھے ، نئی حلقہ بندیوں میں NA115کو دو حلقوں میں تقسیم کردیا گیاہے،نئے قومی اسمبلی کے حلقے NA78 NA 77 / ضلع نارووال کی اہم سیاسی سماجی شخصیات احسن اقبال اور دانیال عزیز کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے دونوں سیاسی لیڈ ر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی قائد ہیں ، ابرار الحق چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء میں ان کا شمار ہوتا ہے ،طارق انیس چوہدری سابق ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری جن کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا آج کل وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں کانٹے دار مقابلے،این اے 78اس حلقہ میں ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ اور آدھی تحصیل ظفروال شامل ہے ،NA77میں مسلم لیگ ن کے امیدوار دانیال عزیز اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے در میان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ،NA 78نارووال ٹو یہ حلقہ انتخاب تحصیل نارووال اور تحصیل ظفروال کے قصبوں اور دیہاتوں پر مشتمل ہے ،اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کے مرکزی قائد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور پاکستان تحریک انصاف کیامیدوارابرار الحق چوہدری کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ،اہم مسائل،ضلع نارووال ورکینگ باونڈری اور انٹرنیشنل بارڈ پر واقع ہونے کی وجہ سے اس ضلع میں کوئی انڈسٹری فکتریاں نہیں ہیں جس کی وجہ سے بے روز گاری زیادہ ہے،نارووال ،ظفروال ،شکرگڑھ ، قلعہ احمد آباد ، تلونڈی بھنڈراں ، بدوملہی ، نورکوٹ اور دیگر قصبے شامل ہیں ، یونیورسٹی آف نارووال ،یوای ٹی کیمپس نارووال، ویٹنری یونیورسٹی نارووال ،نیشنل سپورٹس سٹی نارووال جوسابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری نے اپنے دور اقتدار میں یہ منصوبہ جات مکمل کروائے ہیں،جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما چوہدری ابرارالحق نے میڈیکل کالج اور سہارا اسپتال کے نام سے ایک ٹرسٹ بھی قائم کیا ہوا ہے،جہاں سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنا علاج وغیرہ کروا رہے ہیں،گجر ،پٹھان ،کشمیری،مغل ، انصاری ،ارائیں اہم برادریاں ہیں ۔ضلع نارووال میں کل ووٹرز کی تعداد 1024249 ،مرد ووٹرز کی تعداد 584265 ،خواتین ووٹرز کی تعداد 439979ہے ۔
نارووال