تعزیم کرو تکریم کرو،میرے حق کی نہ تذلیل کرو،ووٹ کو عزت دو،مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان

تعزیم کرو تکریم کرو،میرے حق کی نہ تذلیل کرو،ووٹ کو عزت دو،مریم نواز کے ٹوئٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ا سلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے تاحیات قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے الیکشن سے دو روز قبل جیل سے آڈیو پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے عوام سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے ۔اتوار کو مریم نواز نے 24 گھنٹوں کے دوران جیل سے دوسرا بیان جاری کیا ۔مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ہونے والے بیان میں ووٹ کو عزت دو کے پارٹی ترانے کا بند شیئر کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے عوام کیلئے جاری پیغام میں کہا کہ ’’ پاکستان کے میرے بہادر بھائیو، بہنوں اور بیٹو ،میر اآپ کیلئے پیغام ہے کہ کھڑے ہو جاؤ اپنے ملک کیلئے ، جمہوری کیلئے اور آزاد فضا میں سانس لینے کیلئے ۔‘‘اپنے پیغام میں مریم نواز نے ایک شعر بھی پڑھا کہ ’’جس وقت سے نکلے مشکل سے اس وقت کو نہ پھر آواز دو ٗتعزیم کرو تکریم کرو ٗمیرے حق کی نہ تذلیل کرو۔ووٹ کو عزت دو‘‘۔
مریم نواز