ڈیرہ میں موسلادھار بارش، چھت گرنے سے3افراد زخمی

ڈیرہ میں موسلادھار بارش، چھت گرنے سے3افراد زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان شہراورمضافاتی علاقوں میں شدیدہوا اورموسلادھار بارش سے کئی مکانوں کی چھتیں ،دیواریں اورسائن بورڈز ودرخت گرگئے ‘انڈس کالونی میں غریب چنگ چی ڈرائیورکے گھر کی چھت گرنے سے بیوی ،معصوم بچہ اورایک راہگیر بچی زخمی ہوگئیں ‘ہرطرف پانی ہی پانی جمع ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہراورمضافاتی علاقوں میں شدید ہوا اورموسلادھار بارش سے بنوں اڈا ، کوٹلی امام حسین ، ڈیال روڈ سمیت دیگرعلاقوں میں لگائے گئے بڑے بڑے سائن بورڈ ، درخت اوربجلی کی تاریں زمین بوس ہوگئیں جبکہ بستی میکن میں عظیم کنجال کے مکان کی دیواریں ، فقیرنی گیٹ پرواقع ایک مکان کی چاردیواری،ظفرآبادمیں ایک مکان کی چھت اوریونس خان وزیرکے تھویافاضل میں واقع مکان کے قریب بجلی کاکھمباگرنے سے بجلی کا ٹرانس فارمر اور11ہزار کے وی کی تاریں زمین پر گرگئیں اسی طرح انڈس کالونی میں ایک غریب چنگ چی ڈرائیور کے مکان کی چھت گرنے سے کمرے میں موجودغریب ڈرائیورکی بیوی بشریٰ ،معصوم بچہ ابوبکراورایک راہگیربچی علیشبہ زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو1122کی ایمبولینسزنے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔شدیدبارش اورتیز ہوا کے بعدہرطرف پانی ہی پانی جمع ہوگیا جبکہ رتہ کلاچی کی سبزی منڈی میں بھی پانی جمع ہونے سے اس کے کاروبارپرمنفی اثرات مرتب ہوئے جبکہ لوگوں کو بھی مختلف مقامات پرشدیدتکلیف کاسامناکرناپڑا۔پیسکو حکام مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے ذریعے بجلی کوبحال کرنے میں کوشاں تھے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -