چیف جسٹس میاں ثاقب نثارسپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارسپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارسپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ،چیف جسٹس کی آمد سے قبل ہی سائلین کی بڑی تعدادبھی عدالت کے باہر پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ آج سپریم کورٹ رجسٹری میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل ملازمین کی برطرفی کیخلاف کیس کی سماعت کرے گا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزکی فیس سے متعلق ازخودنوٹس، سندھ اور خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت بھی آج ہوگی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گردوں کے ڈائلیسزکی فیس میں اضافے کےخلاف کیس ، سندھ کے ہسپتالوں کی حالت زار، ہسپتالوں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کیلئے ازخودنوٹس اورملک بھر میں آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ سید ابو الحسن نجمی کی بطور سیکرٹری قانون تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت بھی کرے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -