اکرام اللہ خان گنڈا پور کی آہوں اور سسکیوں میں تدفین کردی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز خود کش حملے میں شہید ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اکرام اللہ خان گنڈا پور کی آہوں اور سسکیوں میں تدفین کردی گئی ہے۔
اکرام اللہ گنڈا پور کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے کلاچی میں ادا کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی، سماجی حلقوں ، فوجی حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اکرام گنڈا پور کو آہوں اور سسکیوں میں منوں مٹی تلے دفن کردیا گیا ۔اس موقع پر ان کے بھائی انعام اللہ گنڈا پور نے خودکش حملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے پی کے 99 کلاچی سے امیدوار اکرام گنڈا پور اتوار کے روز ایک خود کش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اکتوبر 2013 میں ان کے بھائی اسرار اللہ گنڈا پور بھی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔