انتخابی مہم میں مصروف اکرام اللہ خان گنڈاپور پر خودکش حملہ، ذمہ داری قبول کرلی گئی

23 جولائی 2018 (09:44)

ڈیرہ اسماعیل خان( ڈیلی پاکستا ن آن لائن )انتخابی مہم میں مصروف سابق صوبائی وزیر سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پوراور ان کے ساتھیوں پر خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی اور بتایا کہ حملہ ان کے ایک ذیلی گروپ کے جنگجو نے کیا۔

میڈیا ہاﺅسزکو جاری بیان میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایاکہ ٹی ایس جی گروپ سے تعلق رکھنے والے جنید نے سابق وزیرزراعت اکرام اللہ خان گنڈاپور پرحملہ کیا جس میں وہ ساتھیوں سمیت زخمی اور بعدازاں شہید ہوگیا۔طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا کہ طالبان جنگجوؤں کو مارنے کا بدلہ لینے کیلئے حملہ کیا۔

یادرہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ محلہ کمال خیل میں نوری دربار کے قریب انتخابی مہم کے دوران سابق صوبائی وزیرزراعت خیبرپختونخواوامیدوار پی کے 99کلاچی سرداراکرام اللہ خان گنڈہ پور کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی میں سوار چاروں افراد شہید ہوگئے جبکہ ان کا ایک محافظ عبدالرزاق خوش قسمتی سے زندہ بچ سکا۔

مزیدخبریں