نوازشریف اور مریم نوازکے گھرکوسب جیل قراردینے کیلئے درخواست دائر

نوازشریف اور مریم نوازکے گھرکوسب جیل قراردینے کیلئے درخواست دائر
نوازشریف اور مریم نوازکے گھرکوسب جیل قراردینے کیلئے درخواست دائر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکے گھرکوسب جیل قراردینے کیلئے درخواست سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائرکر دی گئی۔

نوازشریف اورمریم نوازکے گھرکوسب جیل قراردینے کی درخواست میں وفاق،چیف سیکریٹری پنجاب،سیکریٹری داخلہ اورآئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نوازشریف 3باروزیراعظم رہے ہیں اس لئے گھرکوسب جیل قراردیاجاسکتاہے،عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکے گھرکوسب جیل قراردینے کاحکم دیاجائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر سب جیل قرار دیا جاچکا ہے۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -