مسلم لیگ(ن)کے صدرشہبازشریف آج ڈی جی خان پہنچیں گے

مسلم لیگ(ن)کے صدرشہبازشریف آج ڈی جی خان پہنچیں گے
مسلم لیگ(ن)کے صدرشہبازشریف آج ڈی جی خان پہنچیں گے

  

ڈی جی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے آخری روز تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن مہم تیز کر دی ہے اور انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ بھی عروج پر ہے ۔اسی سلسلہ میں مسلم لیگ(ن)کے صدرشہبازشریف آج(سوموار کو) ڈی جی خان پہنچیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے صدراور سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف آج ڈی جی خان کے علاقہ چوٹی زیریں میں جلسے سے خطاب کریں گے اور وہ ڈی جی خان کے حلقہ این اے 192 سے امیدوار بھی ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے جس کے تحت تما م جماعتوں نے سیاسی سرگرمیاں رات 12بجے تک ختم کرنی ہیں۔

مزید : قومی /الیکشن /سیاست /علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان