سپریم کورٹ،این اے 54 سے لیگی امیدوار انجم عقیل کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

سپریم کورٹ،این اے 54 سے لیگی امیدوار انجم عقیل کی نااہلی کیلئے دائر درخواست ...
سپریم کورٹ،این اے 54 سے لیگی امیدوار انجم عقیل کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے این اے 54 سے ن لیگ کے امیدوار انجم عقیل کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این اے 54 سے ن لیگ کے امیدوار انجم عقیل کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی،انجم عقیل کیخلاف درخواست حلقے کے ووٹر نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2011 سے نیب میں انجم عقیل کیخلاف انکوائری چل رہی ہے،لیگی امیدوار مختلف اداروں کے نادہندہ ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے ریٹرننگ افسرکے سامنے یہ اعتراض کیوں نہیں کیا ؟،درخواست گزار نے کہا کہ یہ سارامعاملہ ریٹرننگ افسر کے علم میں ہے۔

عدالت نے این اے 54 سے لیگی امیدوارانجم عقیل کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ درخواست گزار چاہے تو الیکشن کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔

مزید :

قومی -الیکشن -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -