ماہ رواں ذیقعدہ کے وسط میں مکمل چاند گرہن ہوگا: ماہر فلکیات ملحم بن محمد ہندی

  ماہ رواں ذیقعدہ کے وسط میں مکمل چاند گرہن ہوگا: ماہر فلکیات ملحم بن محمد ...
  ماہ رواں ذیقعدہ کے وسط میں مکمل چاند گرہن ہوگا: ماہر فلکیات ملحم بن محمد ہندی

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ماہر فلکیات ملحم بن محمد ہندی نے کہا ہے کہ  ماہ رواں ذیقعدہ کے وسط میں مکمل چاند گرہن ہوگا۔ جو 103منٹ تک جاری رہے گا۔ کرہ ارض، سورج اور چاند ایک خط اور ایک سطح پر ہونگے۔ چا کرہ ارض کے عقب میں چلا جائیگا۔ اس دوران اسکی روشنی سرخ ہوجائیگی۔ یہ رواں صدی میں طویل ترین چاند گرہن ثابت ہوگا۔ انکا کہناہے کہ چاند گرہن کے بعد ماہ رواں ذیقعدہ کے آخر میں جزوی سورج گرہن بھی ہوگا۔ یہ مملکت او رعرب ممالک میں نظر نہیں آئیگا۔ اسے صرف قطب شمالی اور اطراف کے علاقوں سے ہی دیکھا جاسکے گا۔ چاند گرہن آئندہ جمعہ کو رات 9بجکر 24منٹ پر شروع ہوگا اور رات 10بجکر 30منٹ تک جاری رہیگا۔

مزید :

عرب دنیا -