نوازشریف کو طبی معائنہ کیلئے اڈیالہ جیل کے ہسپتال منتقل کردیا گیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبی معائنہ کیلئے اڈیالہ جیل کے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈاکٹرشجی صدیقی کی سربراہی میں4 رکنی میڈیکل بورڈ نوازشریف کے طبی معائنہ کیلئے اڈیالہ جیل پہنچا،میڈیکل بورڈ کو جیل کے کالونی گیٹ سے اندر بھیجا گیا، امراض معدہ،ہارٹ سپیشلسٹ بھی میڈیکل بورڈمیں شامل ہیں، میڈیکل بورڈ جدید موبائل لیبارٹری بھی ہمراہ لے کر آیا ۔
قائد ن لیگ نوازشریف کو طبی معائنہ کیلئے اڈیالہ جیل کے ہسپتال منتقل کردیا گیا، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ آئی جی جیل خانہ جات لاہورکوبھجوائی جائے گی۔