صاف پانی سکینڈل کیس:ملزم راجہ قمرالاسلام اورسابق سی ای اوصاف پانی وسیم اجمل کے جسمانی ریمانڈ میں 6اگست تک توسیع

صاف پانی سکینڈل کیس:ملزم راجہ قمرالاسلام اورسابق سی ای اوصاف پانی وسیم اجمل ...
صاف پانی سکینڈل کیس:ملزم راجہ قمرالاسلام اورسابق سی ای اوصاف پانی وسیم اجمل کے جسمانی ریمانڈ میں 6اگست تک توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے صاف پانی سکینڈل کیس میں ملزم راجہ قمرالاسلام اورسابق سی ای اوصاف پانی وسیم اجمل کے جسمانی ریمانڈ میں 6اگست تک توسیع کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صاف پانی سکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔اس موقع پر ملزم راجہ قمرالاسلام اورسابق سی ای اوصاف پانی وسیم اجمل کو 14روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیاہے اور نیب نے ملزمان کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم راجہ قمرالاسلام اورسابق سی ای اوصاف پانی وسیم اجمل کے جسمانی ریمانڈ میں 6اگست تک توسیع کر دی۔

اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے راجہ قمرالاسلام کا کہنا تھا کہ این اے 59 اور پی پی 10 کا بدلہ عوام لیں گے اور 25 جولائی کو عوام جیتے گی ،مجھے اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔

واضح رہے کہ قمرالاسلام پر 84 واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کاٹھیکہ مہنگے داموں دینے کاالزام ہے اور راجہ قمرالاسلام این اے 59 سے چودھری نثار کے خلاف مسلم لیگ (ن)کے امیدوار ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -