سابق کرکٹ سٹارز نے عمران خان کی حمایت کردی

سابق کرکٹ سٹارز نے عمران خان کی حمایت کردی
سابق کرکٹ سٹارز نے عمران خان کی حمایت کردی

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق پاکستانی کرکٹ سٹار کرکٹر ز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

وسیم اکرم نے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ آپ کی قیادت تھی کہ ہم 1992ءمیں عالمی چیمپئن بنے ،یہ آپ کی قیادت ہے کہ ہم ایک مرتبہ پھر عظیم جمہوری ملک بن سکتے ہیں۔

سابق کپتان وقار یونس نے کے عنوان سے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کے پاس ہر وہ ایک چیز موجود ہے ،جس کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کیلئے آپ کو ہر ایک چیز کی قربانی دینا پڑے گی،اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی دیانتداری پر کوئی شک نہیں کرسکتا اور یہی چیز ”ایک دیانتدار لیڈر“ کی ہمارے ملک کو ضرورت ہے۔ ملک کا سرفہرست ہیش ٹیک ٹرینڈ بن گیا ہے جیسا کہ نامور شخصیات اور سابق کرکٹرز خان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

سابق آسٹریلین سٹارز ڈین جونز نے بھی اپنی حمایت کا اظہار کردیا ہے ،انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا”میں سیاسی شخصیت نہیں ہوں لیکن ایک عظیم لیڈر کے نیچے کھیلنے کو پسند کروں گا۔

مزید :

کھیل -الیکشن -سیاست -