بھارتی بیڈمنٹن کلب کے لاکر سے 500 کروڑ برآمد

بھارتی بیڈمنٹن کلب کے لاکر سے 500 کروڑ برآمد
بھارتی بیڈمنٹن کلب کے لاکر سے 500 کروڑ برآمد

  

بنگلورو (ویب ڈیسک ) بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک بیڈمنٹن کلب کے لاکر سے پانچ سو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد، ہیرے، سونے کے زیورات، کیش برآمد، انکم ٹیکس والوں نے قبضے میں لے لیے۔

بورنگ انسٹیٹوٹ کلب انتظامیہ کے مطابق بہت دیر سے بندلاکروں کو کھولا گیا، لاکر نمبر انہتر، اکہتر اور اٹھہتر جو تعمیرات کے کاروبار سے منسلک اویناش کی ملکیت ہیں، سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے۔

ان میں پانچ سو کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کی دستاویزات، سات کروڑ اسی لاکھ روپے کی ہیرے، تین کروڑ نوے لاکھ مالیت کی غیرملکی کرنسی، ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کیش اور بیس لاکھ روپے کے سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔

مزید :

بین الاقوامی -