بلاول کی حمایت میں بے نظیر کی ہمشیرہ صنم بھٹو بھی میدان میں آ گئیں

بلاول کی حمایت میں بے نظیر کی ہمشیرہ صنم بھٹو بھی میدان میں آ گئیں
بلاول کی حمایت میں بے نظیر کی ہمشیرہ صنم بھٹو بھی میدان میں آ گئیں

  

کراچی (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو کی حمایت میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو بھی میدان میں آگئیں۔ شہیدبے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو نے اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو کوووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 جولائی کے دن صرف تیر پر مہر لگائی جائے۔ صنم بھٹو کراچی میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے بعد لاڑکانہ میں بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کے دیگر امیدواروں کی انتخابی مہم چلارہی ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کہاہے کہ عوام صرف اور صرف بلاول بھٹو کو ہی ووٹ دیں صرف بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کو بچا سکتا ہے بلاول کا انداز اور سوچ مجھے میرے شہید والد ذوالفقار علی بھٹو کی یاد دلاتے ہیں۔ صنم بھٹو نے مزید کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے جو عوام سے وعدے کئے ہیں وہ پورے ہوں گے۔

مزید :

الیکشن -سیاست -علاقائی -سندھ اسمبلی -