این اے 125 کا پری پول سروے، ن لیگ 50 فیصد ووٹ لے گئی، پی ٹی آئی 34 فیصد
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے سب سے اہم اور سب سے بڑے حلقے این اے 125 کے سروے کا نتیجہ آگیا، پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کو چاروں شانے چت کر ڈالا۔
مقامی اخبار سٹی 42 کے سروے کے مطابق حلقہ این اے 125 میں کل 9،347 ووٹس ڈالے گئے، جن میں پی ایم ایل این نے 4697ووٹس لیکر50 فیصد اکثریت کے ساتھ،3188 ووٹ لے کر 34فیصد ووٹ لینے والی پاکستان تحریک انصاف کو چاروں شانے چت کرڈالا، دیگر پارٹیز میں تحریک لبیک کو 606، پاکستان پیپلز پارٹی کو، 286، متحدہ مجلس عمل کو،145، اے اے ٹی کو، 117، آزاد د امیدواروں کو 41، پاک سر زمین پارٹی، ایم کیو ایم 3، اے این پی، جی ڈی اے،2ووٹ ملے۔