”میں حنیف عباسی کے گھر جاﺅں گااور ان کی بیوی اور بچوں سے کہوں گا کہ ۔۔“ شہبازشریف نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر شیخ رشید بھی پریشان ہو جائیں گے

”میں حنیف عباسی کے گھر جاﺅں گااور ان کی بیوی اور بچوں سے کہوں گا کہ ۔۔“ ...
”میں حنیف عباسی کے گھر جاﺅں گااور ان کی بیوی اور بچوں سے کہوں گا کہ ۔۔“ شہبازشریف نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر شیخ رشید بھی پریشان ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ وہ حنیف عباسی کے گھر جائیں گے اور ان کی بیوی اور بچوں سے ملاقات کریں گے اور کہیں گے کہ آپ کے والد وہاں چلے گئے ہیں جہاں نوازشریف ہیں ۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ سب کو تاریخیں الیکشن کی بعد کی مل گئی لیکن حنیف عباسی کو جکڑ دیا گیا اس لیے کہ شیخ رشید دراصل حنیف عباسی سے 70 ہزار ووٹوں سے ہار رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں حنیف عباسی کے گھر جاﺅں گا اور ان کی بیوی اور بچوں سے ملوں گا اور کہوں گا کہ آپ کا والد وہاں چلا گیا ہے جہاں پر نوازشریف ہیں ، شیر وہاں پر اکھٹے ہورہے ہیں ، 25 جولائی کو ہمارے شیروں نے شیر پر ٹھپہ لگا کر عمران خان کی سیاست کو ٹھپ کر دینا ہے ۔واضح رہے کہ حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں انسداد منشیات کی عدالت نے عمرقید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -