”اگر میں بھارت کو اس کام پر مجبور نہ کر سکا تو میرا نام بدل دینا“ شہباز شریف نے سب سے بڑا اور حیران کن اعلان کر دیا

”اگر میں بھارت کو اس کام پر مجبور نہ کر سکا تو میرا نام بدل دینا“ شہباز شریف ...
”اگر میں بھارت کو اس کام پر مجبور نہ کر سکا تو میرا نام بدل دینا“ شہباز شریف نے سب سے بڑا اور حیران کن اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پاکستان کا روایتی حریف ہے۔ دفاع کا معاملہ ہو یا پھر کرکٹ کا میچ، ہم بھارت کے ساتھ مسابقت کا رویہ رکھتے ہیں تاہم آج تک شاید ہی کسی پاکستانی لیڈر نے تعمیروترقی میں بھارت کو پچھاڑنے کی بات کی ہو۔ اب مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے اس حوالے سے ایک حیران کن اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق میاں شہباز شریف نے سرگودھا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ”اگر میری حکومت آئی تو میں بھارت کو مجبور کر دوں گا کہ وہ پاکستان کو ماسٹر تسلیم کرے۔ اگر میں ایسا نہ کر سکا تو میرا نام بدل دینا۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”میں پاکستان کو ملائیشیاءاور ترکی کے ہم پلہ کر دوں گا اور بھارتی واہگہ بارڈر پر آ کر کہیں گے کہ پاکستانی ان کے ماسٹر ہیں۔ “
میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ”عمران خان جیسے جھوٹے وعدے کرنے والے لوگوں کو ووٹ دینے سے یہ قوم کبھی عظیم قوم نہیں بنے گی۔ عمران خان نے پنجاب حکومت پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے لیکن مجھ پر ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکی۔ الٹا پشاور میٹرو میں کرپشن کا کیس سامنے آ گیا ہے۔“ اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”میاں نوازشریف اپنی بیمار بیوی کو اللہ کے سپرد کرکے لندن سے واپس آئے۔ وہ گرفتاری دینے ہی آئے تھے لیکن انہیں ایئرپورٹ پر میری بوڑھی ماں سے بھی نہیں ملنے دیا گیا، جو بیٹے سے ملنے کے لیے تڑپ رہی تھی۔“