الیکشن سے قبل اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر نے ایسا کام کر دیا کہ الیکشن کمیشن نے فوری عہدے سے ہی ہٹا دیا ، بڑی خبر آ گئی

الیکشن سے قبل اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر نے ایسا کام کر دیا کہ الیکشن کمیشن نے فوری ...
الیکشن سے قبل اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر نے ایسا کام کر دیا کہ الیکشن کمیشن نے فوری عہدے سے ہی ہٹا دیا ، بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے ایبٹ آباد کے حلقے این اے 16 کے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کو معطل کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر ابراہیم شاہ کو احکامات نہ ماننے پر معطل کیا گیاہے ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی مہم 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ہر صورت ختم کر دی جائے۔ انتخابی قانون 2017ء کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ یا 2 سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ آج انتخابی مہم کا آخری روز ہے جو کہ آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی اور اس ڈیڈ لائن کو مد نظر رکھتے ہوئے امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم کو زور شور سے چلارہے ہیں ۔

مزید :

قومی -