کراچی: سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کی کارروائی‘ پریزائیڈنگ افسرگرفتار

کراچی: سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کی کارروائی‘ پریزائیڈنگ افسرگرفتار
کراچی: سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کی کارروائی‘ پریزائیڈنگ افسرگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرقائد کے حلقے پی ایس 93 کے پولنگ سٹیشن کےلئے مقررپریزائیڈنگ افسرکو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 93 کے پولنگ سٹیشن کےلئے مقررپریزائیڈنگ افسر کوگرفتارکرلیا۔
ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کے مطابق وحیداللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرسالڈ ڈی ایم سی ویسٹ ہیں، وحیداللہ کوپی ایس93 کےلئے پریزائیڈنگ افسرمقررکیا گیا تھا۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ وحیداللہ نے نورعالم کے نام سے متبادل ڈیوٹی کےلئے درخواست دی، درخواست لے کرزبیرنامی شخص آراو کے پاس بھیجا گیا۔
سمیع اللہ سومرو کے مطابق آراو کے سامنے زبیر نے سارے معاملے کا رازفاش کردیا، آراو نے فوری طورپرپولیس کوجعل سازی کی اطلاع دی جبکہ جعلی پریذائیڈنگ افسرزبیرموقع سے فرارہوگیا۔
ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پرملزم وحیداللہ کوگرفتارکرلیا گیا، ملزم سیاسی جماعت کا کارکن ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔