پشاور میٹرو منصوبہ، نیب ٹیم ریکارڈ لینے کیلئے پی ڈی اے کے دفتر پہنچ گئی

پشاور میٹرو منصوبہ، نیب ٹیم ریکارڈ لینے کیلئے پی ڈی اے کے دفتر پہنچ گئی
پشاور میٹرو منصوبہ، نیب ٹیم ریکارڈ لینے کیلئے پی ڈی اے کے دفتر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میٹرو میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب کی ٹیم منصوبے کا ریکارڈ لینے کیلئے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پہنچ گئی۔
ترجمان نیب کے مطابق عدالتی حکم پر نیب کی جانب سے بی آر ٹی (پشاور میٹرو) منصوبے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں نیب کی دو رکنی ٹیم ریکارڈ کے حصول کیلئے پی ڈی اے آفس پہنچ گئی ہے۔ خیال رہے کہ عدالت نے نیب کو پشاور میٹرو منصوبے کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے ۔ عدالت نے نیب کو منصوبے میں تاخیر کی وجوہات اور منصوبہ 49 ارب سے 78 کروڑ روپے تک پہنچنے کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دے رکھا ہے۔