این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنا زیادتی ہے،الیکشن کمیشن نے متنازعہ فیصلہ دیا،شیخ رشید

این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنا زیادتی ہے،الیکشن کمیشن نے متنازعہ فیصلہ ...
این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنا زیادتی ہے،الیکشن کمیشن نے متنازعہ فیصلہ دیا،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنازیادتی ہے، الیکشن میں 2روزرہ گئے،الیکشن کمیشن نے متنازعہ فیصلہ دیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ صبح سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان فٹبال بنا ہوا ہوں،ہائیکورٹ میں میری درخواست پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،ان کا کہناتھا کہ ذہنی پستی کے شکار لوگ الیکشن کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں،سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی اب راولپنڈی جا رہا ہوں،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن نے غیرذمہ دارانہ فیصلہ کیا، یہ بہت بڑی زیادتی ہے چیف جسٹس پاکستان سے بڑی امید ہے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان کا ساتھی ہوں سازشوں سے گریز کرتا ہوں۔