چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کا ایسا روحانی وظیفہ کہ رنگ گورا کرنے کی کسی کریم کی ضرورت ہی پیش نہ آئے

چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کا ایسا روحانی وظیفہ کہ رنگ گورا کرنے کی کسی کریم کی ...
چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کا ایسا روحانی وظیفہ کہ رنگ گورا کرنے کی کسی کریم کی ضرورت ہی پیش نہ آئے

  

جو لوگ باطنی طور پر توانا ہوتے ہیں انکے چہروں پر سکون اور جاذبیت ونور کی دلکشی پیدا ہوجاتی ہے ۔گندمی و سیاہ رنگت بھی ہو تب بھی چہرے کو دیکھ کر خوشی اور کشش محسوس ہوتی ہے ۔ایسا کیا راز ہے اس میں ؟ یہ اللہ سے لو لگانے کا نتیجہ ہے کہ انسان کے چہرے پر نور آجاتا ہے۔ 

اب تو مرد بھی اپنے چہروں کو خواتین کی طرح دلکش بنانا چاہتے ہیں اور اسکے لئے کریموں کا استعمال کرتے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ ایک دوا اور کریم ایسی بھی ہے جو شان کریمی سے اپنے خاص بندوں کے چہروں کو روشن بنادیتی ہے۔انکی صورت اور شخصیت میں جاذبیت پیدا ہوجاتی ہے،ایسا حسن و جمال پیدا ہوتا ہے کہ نگاہ اس پر ٹک نہیں سکتی۔یہ مومنوں کے چہرے ہوتے ہیں جو اللہ سے محبت میں متوکل ہوتے ہیں۔انہیں دنیا کا کوئی لالچ نہیں ہوتا۔وہ دل سے اللہ کی عبادت اور اسکی تسبیح کرتے ہیں۔آج ہم آپ کو ایسی تسبیح بتاتے ہیں جو باوضو رہ کر اور درود خضری اول آخر پڑھنے کے بعد روزانہ اکیالیس سو بار پڑھنی ہوگی۔یہ وظیفہ اکیالیس دن جاری رکھنا ہے،نماز فجر یا نماز عشا ء کے بعد پڑھ لیں۔یا اللہ یا مصوّر

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com 

مزید :

روشن کرنیں -