” عمران خان کی یہ بات درست ہے کہ مجھ سے شادی کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ ۔۔۔“ عمران خان کے جواب میں ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں

” عمران خان کی یہ بات درست ہے کہ مجھ سے شادی کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ...
” عمران خان کی یہ بات درست ہے کہ مجھ سے شادی کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ ۔۔۔“ عمران خان کے جواب میں ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ریحام خان سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دیئے جانے پر ان کی سابق اہلیہ خود میدان میں آ گئی ہے اور رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” میں عمران کی اس بات سے متفق ہوں کیونکہ جس قسم کی خواتین کے وہ عادی ہیں ، انہوں نے غلط اندازہ لگایا کیونکہ میں نشہ کرتی نہیں کرتی اور شراب نہیں پیتی ۔

ریحام خان نے جاری کردہ آڈیو پیغام میں کہا کہ جب کوئی غلط کامیرے سامنے ہوتاہے تو وہ چاہے میرا بھائی یا پھر بیٹا ،جہاں ملک کی بقا کا سوال ہو تو میں ہر ایک سے علیحدگی اختیار کر لوں گی ، ملک سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد ہی فیملی اور محبت ہے ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ عمران خان جس طرح زندگی گزارتے ہیں اور غلط فیصلے کرتے ہیں اور جس طرح ملک کے مفاد کے خلاف کام کرنا چاہتے ہیں اس کی گواہی دینے کی کوئی اور ہمت نہیں رکھتا ، میں وہ عورت ہوں جو یہ کام کرنے کی ہمت رکھتی ہے ، عمران خان اور اس کے مافیا کا مقابلہ کر سکتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجھ سے اپنے جھوٹ نہیں بلو ا سکے ، مجھ سے کہا گیا کہ طلاق کے بعد آپ یہ بیان دیں جیسے مجھ سے پہلے اور خواتین کو کہا گیا ، وہ لوگ تو مان لیتے تھے کیونکہ یہ ان کو ڈراتے ، دھمکاتے اور پیسے سے منا لیتے تھے لیکن میں وہ خاتون ہوں جسے آپ ڈرا نہی ںسکتے اور پیسے سے خرید بھی نہیں سکتے ، میں تو وہی کروں گی جو صحیح ہو گا ۔

ان کا کہناتھا کہ اس وجہ سے ظاہر ہے کہ مجھ سے شادی کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ ایسا شخص کبھی ان کی زندگی می نہیں آیا جو ان کے اشاروں پر چلنے کیلئے تیا ر نہ ہو اور میں کسی کے اشاروں پر چلنے کیلئے نہیں ہوں ۔

آڈیو پیغام سنئے:

مزید :

قومی -