الیکشن میں 2دن رہ گئے،8300 ایس ایم ایس سروس مکمل فعال نہ ہوسکی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عام انتخابات میں صرف 2دن رہ گئے اورالیکشن کمیشن کی 8300 ایس ایم ایس سروس مکمل طور پر فعال نہ ہوسکی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے 8300 سروس کوتمام پولنگ اسٹیشنزسے منسلک کرناتھالیکن ایس ایم ایس سروس پرمتعددحلقوں کے پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات موجودنہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔
دوسری جانب آج انتخابی مہم کا بھی آخری روز ہے جس کے لئے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے انتخابی مہم مزید تیز کر دی ہے ۔