”جس ڈاکٹر نے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے اس کا بیٹا دراصل ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہے“ ایسا دعویٰ منظر عام پر آگیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

”جس ڈاکٹر نے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے اس کا بیٹا دراصل ن ...
”جس ڈاکٹر نے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے اس کا بیٹا دراصل ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہے“ ایسا دعویٰ منظر عام پر آگیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی / جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کرنے والے ڈاکٹر اظہر کیانی کے بارے میںدعویٰ سامنے آیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے این اے 66 جہلم سے امیدوار بلال اظہر کیانی کے والد ہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اتوار کے روز اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوئی جس پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) کے سربراہ میجر جنرل (ر) اظہر کیانی کو معائنے کیلئے بلایا گیا۔ ڈاکٹر اظہر کیانی نے نواز شریف کی طبیعت کا جائزہ لینے کے بعد جیل حکام کو آگاہ کیا کہ نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنا ضروری ہے کیونکہ جیل میں ان کا گردہ فیل ہوسکتا ہے۔ نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث چل رہی ہے۔


ٹوئٹر پر صائمہ نامی خاتون نے دعویٰ کیا کہ جس ڈاکٹر نے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے اس کا صاحبزادہ دراصل ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہے ۔ خاتون نے لکھا ” کیا ہی خوب کھیل ہے، بلال اظہر کیانی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر جہلم سے الیکشن لڑ رہا ہے اور اس کے باپ ڈاکٹر اظہر کیانی (ایگزیکٹو ڈائریکٹر آر آئی سی) نے سفارش کی ہے کہ نواز شریف کو ہسپتال منتقل کیا جائے۔ یہاں یہ یاد دہانی کرانا بھی ضروری ہے ڈاکٹر اظہر کیانی کو خلاف ضابطہ آرائی سی کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا اور یہ شہباز شریف کی آنکھ کا تارا ہے “۔


اس ٹویٹ کے جواب میں اینکر پرسن ڈاکٹر معید پیر زادہ نے کہا کہ اگر یہ بات درست ہے اور بلال اظہر کیانی ن لیگ کے ٹکٹ پر یا آزاد حیثیت میں ن لیگ کی حمایت کے ساتھ الیکشن لڑ رہا ہے تو ڈاکٹر کیانی کے میڈیکل لائسنس کا جائزہ لینا چاہیے کیونکہ یہ مفادات کا ٹکراﺅ ہے۔


ایک اور خاتون اینکر عائشہ یوسف نے اس بات کی تصدیق کی کہ بلال اظہر کیانی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔


واضح رہے کہ بلال اظہر کیانی جہلم کے حلقہ این اے 66 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایپلٹ ٹربیونل نے انہیں دہری شہریت کے معاملے پر الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی ۔

سپریم کورٹ نے این اے66جہلم سے ن لیگی امیدواربلال اظہرکیانی کوالیکشن لڑنےکی مشروط اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ بلال اظہر کیانی الیکشن تو لڑ سکتے ہیں لیکن ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ بلال اظہر کیانی پاکستان کے ساتھ برطانیہ کی بھی شہریت رکھتے ہیں اور انہوں نے گزشتہ ماہ جون میں برطانوی شہریت چھوڑی تھی۔