سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ نے فریال تالپورکی 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظورکرلی

سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ نے فریال تالپورکی 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظورکرلی
سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ نے فریال تالپورکی 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظورکرلی

  

لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکی 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے سرکٹ بنچ نے کی۔ فریال تالپور کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ۔ سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو 20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے ان کی 6 روزہ حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے فریال تالپورکومنی لانڈرنگ کیس میں مفرورقراردیاتھا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /لاڑکانہ