نوازشریف کا اڈیالہ جیل میں معائنہ،میڈیکل ٹیم کا جیل میں ہی طبی امداد دینے کا فیصلہ

نوازشریف کا اڈیالہ جیل میں معائنہ،میڈیکل ٹیم کا جیل میں ہی طبی امداد دینے کا ...
نوازشریف کا اڈیالہ جیل میں معائنہ،میڈیکل ٹیم کا جیل میں ہی طبی امداد دینے کا فیصلہ

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میڈیکل ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ کرکے اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے جیل ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈاکٹرشجی صدیقی کی سربراہی میں4 رکنی میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا مکمل طبی معائنہ کیا ہے اور سابق وزیراعظم کوفی الحال کہیں اورمنتقل نہ کرنے کامشورہ دیا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے قائد مسلم لیگ ن کو جیل میں ہی طبی امداددینے کافیصلہ دیا ہے ،بورڈ کا کہناہے کہ مختلف ٹیسٹ کی رپورٹس آنے پرمزیدعلاج کافیصلہ کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹروں کا 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے آج سابق وزیراعظم کا مکمل طبی معائنہ کیا،میڈیکل بورڈ میں امراض معدہ،ہارٹ سپیشلسٹ اور دیگر ڈاکٹرز شامل تھے، میڈیکل بورڈ جدید موبائل لیبارٹری بھی ہمراہ لے کر آیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -