نوازشریف کا ہسپتال منتقل ہونے سے انکار، جیل میں موجود طبی سہولیات دینے کا اصرار: نجی ٹی وی

نوازشریف کا ہسپتال منتقل ہونے سے انکار، جیل میں موجود طبی سہولیات دینے کا ...
نوازشریف کا ہسپتال منتقل ہونے سے انکار، جیل میں موجود طبی سہولیات دینے کا اصرار: نجی ٹی وی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف نے پمز میڈیکل بورڈ کی سفارش کے باوجود ہسپتال منتقل ہونے سے انکار کر دیاہے اور اصرار کیاہے کہ جیل میں موجود طبی سہولیات ہی انہیں فراہم کی جائیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے شریف خاندان کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ڈاکٹر اظہر کیانی نے جیل میں نوازشریف کا تین مرتبہ معائنہ کیا جبک پمز میڈیکل بورڈ نے بھی معائنے کے بعد نوازشریف کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی لیکن نوازشریف نے ہسپتال منتقل ہو نے سے انکار کر دیاہے اور کہاہے کہ انہیں جیل میں ہی موجود طبی سہولیات دی جائیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جیل انتظامی سمجھتی رہی کہ انہیں دل کی تکلیف ہے لیکن نوازشریف کو درکار سہولت میں تاخیر کے باعچ خون میں یوریا کی مقدار بڑھی ۔ڈاکٹر اظہر کیانی نے جیل میں نوازشریف کا تین مرتبہ معائنہ کیا اور ان کو ہسپتال منتقل کرنے کی تحریری سفارش بھی کی لیکن نوازشریف نے جیل میں درکار طبی سہولتیں فراہم کرنے پر اصرار کیا ۔

مزید :

قومی -