نوازشریف کی خرابی صحت کی خبریں تشویشناک،فوری ہسپتال منتقل کیا جائے، سعد رفیق

نوازشریف کی خرابی صحت کی خبریں تشویشناک،فوری ہسپتال منتقل کیا جائے، سعد رفیق
نوازشریف کی خرابی صحت کی خبریں تشویشناک،فوری ہسپتال منتقل کیا جائے، سعد رفیق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 131 سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف کی خرابی صحت کی خبریں سخت تشویشناک ہیں،قائد ن لیگ کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ان کے اہلخانہ کو مہیا کی جائے اورنگران حکومت ان کی صحت کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لے ۔

مسلم لیگ کے رہنما کا کہناہے کہ مسلسل ناانصافی اور بدسلوکی نے نوازشریف کی صحت کو متاثر کیا،قوم اس ناروا سلوک کو دیکھ رہی ہے عوامی عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں ہی آئے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -